رنگنا ہیراتھ نے بی سی بی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے سے انکار کر دیا

ڈھاکہ (پاکستان امیج)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ رنگنا ہیراتھ نے بی سی بی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق سپن باؤلنگ کوچ رنگنا ہیراتھ نے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے انہیں پیش کردہ پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔

قبل ازیں ہیراتھ نے کہا تھا کہ انہیں بی سی بی کی جانب سے پیشکش موصول ہوئی ہے اور وہ اپنے وکلا سے بات کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے سپن کوچ بننے کے بجائے سپن مینٹور کا کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین جلال یونس نے کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ سری لنکا کے لیجنڈری لیفٹ آرم سپنر بنگلہ دیش کرکٹ میں واپسی اور شمولیت کے لیے تیار نہیں ہیں، ہم نے انہیں جو پیشکش کی تھی انہوں نے قبول نہیں کی۔ یونس نے کہا کہ انہوں نے چند کوچز کو شارٹ لسٹ کیا ہے اور اب وہ کوچنگ کے مختلف عہدوں کے لیے 6 فروری کو ان کے ورچوئل انٹرویو لیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *