رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون کوپروپوز کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ و اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو شادی کے لیے پروپوز کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جوکہ بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر اپنے مشہور زمانہ شو کافی ود کرن کا پرومو ہے، بالی ووڈ کی اس مقبول ترین جوڑی نے کرن جوہر کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی۔

کرن جوہر اپنے شو میں جوڑی سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ دونوں نے خفیہ منگنی کی تھی؟ جس پر رنویر سنگھ نے کہا کہ میں نے 2015 میں دیپیکا کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔رنویر سنگھ نے مزاحیہ انداز میں جلدی پروپوز کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ کوئی اور دیپیکا کو پروپوز کرتا، میں نے کہا پہلے پروپوز کردیتا ہوں۔واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *