رمضان راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے رمضان راشن بیگ سے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل سلمیٰ ریاض نے دلائل دئیے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سرکاری خزانے کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ راشن بیگ پر قائد ن لیگ کی تصویر شائع کرنے سے روکا جائے، آٹے کی تقسیم کیلئے شہریوں کی عزت نفس مجروح نہ کرنے کا حکم دیا جائے، پنجاب حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے رقم شہریوں کے گھروں میں پہنچانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے رمضان پیکیج راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مستردی کردی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *