رمضان المبارک کی خوشی،پمپ مالک نےپٹرول سستا کر دیا

نارووال(پاکستان امیج) نارووال میں رمضان کی آمد پر پٹرول پمپ مالک کی دریادلی،پٹرول پمپ مالک نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پمپ مالک مارکیٹ میں 257.24 روپے لیٹر فروخت ہونیوالے پٹرول کو اپنے پمپ پر 254.24 روپے فی لیٹر فروخت کر رہا ہے۔ پٹرول پمپ کے مالک رانا اشفاق نے کہا ہے کہ وہ عید پر پٹرول کو مزید 10 روپے سستا کریں گے۔

رانا اشفاق نے کہا کہ رمضان پر ہر تاجر کو ضروریات کی اشیا سستی کرنی چاہئے کیونکہ اس مقدس مہینے میں ایک نیکی کا ثواب 70گنا زیادہ ملتا ہے۔

انہوں نے تاجر برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقدس مہینے میں دوسروں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونے کی کوشش کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *