رمضان المبارک میں مارکیٹیں رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک کے دوران مارکیٹیں رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیدی۔
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔تحریری حکم میں عدالت نے رمضان المبارک کے دوران مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی جبکہ ہفتے اور اتوار کو مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلی رہیں گی، مارکیٹوں کے اوقات کار صرف رمضان المبارک کے مہینے کیلئے ہیں۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے سکولز کے بچوں کے لیے ماحولیات سے متعلق سلیبس عدالت میں پیش کیا، پنجاب بھر میں بہت سے اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوچکے ہیں، عدالت نے قصور میں ٹینریز سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹولنٹن مارکیٹ کے مسئلے کا مستقل حل نکالنے کی ہدایت کردی ہے، عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *