مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی

لاہور(پاکستان امیج)مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، اس اضافے کے بعد سرکاری نرخنامے میں فی کلو قیمت 490 روپے مقرر کی گئی ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 338 روپے ہو گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 346 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *