رشمیکا مندانا کی قابل اعتراض ویڈیو کا معاملہ، پولیس نے ملزم کا پتا لگالیا

نئی دہلی (پاکستان امیج) تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا نامناسب ڈیپ فیک ویڈیو کیس میں دہلی پولیس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کا سراغ لگا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے رشمیکا مندانا ڈیپ فیک ویڈیو کیس میں ریاست بہار کے 19 سالہ نوجوان سے پوچھ گچھ کی ہے جو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ نوجوان نے سب سے پہلے رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا اور پھر بعد میں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

نوجوان نے پوچھ گچھ کے دوران دہلی پولیس کو بتایا کہ اس نے رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو انسٹاگرام کے ایک اکاﺅنٹ سے ڈاون لوڈ کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *