اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق الیکشن کمیشن میں 166سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن )کے انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلئے،الیکشن کمیشن نے کہاکہ نوازشریف مسلم لیگ( ن) کے صدر ہیں،نوازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ( ن) کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرلیے ،الیکشن کمیشن نے کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چیئرمین کے نام بھی اپڈیٹ کر دیئے،تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت برقرارہے ،تاہم پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی چیئرمین کا نام تاحال اپڈیٹ نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نے نوازشریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ (ن )اپڈیٹ کردیا،جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا نام بطور پارٹی سربراہ اپڈیٹ کردیا،محمود خان کا نام بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اپڈیٹ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا نام بطور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین موجودہے، اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری کا نام بطور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی شامل ہے۔
Pakistan Image