ربیع الاول کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو طلب

لاہور(پاکستان امیج)ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے گی اور اعلان کیا جائے گا کہ ربیع الاول کا آغاز کب ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 24 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1447 ہجری کا آغاز 25 اگست بروز پیر متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 23 اگست صبح 11 بج کر 6 منٹ پر ہوگی۔ 24 اگست کی شام مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *