ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی سٹوری پر مولانا طارق جمیل کے بیان کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
راکھی ساونت نے اپنے اکاﺅنٹ پر جو انسٹا گرام سٹوری لگائی اس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیان صبر سے متعلق ہے۔ اسی کے ساتھ اداکارہ کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے بیان کی ایک اور سٹوری لگائی گئی جس میں انہوں نے خانہ کعبہ کی تصاویر بھی لگائیں۔
راکھی ساونت نے اپنی اسٹوری میں قرآن کی آیات کو بھی شیئر کیا۔ واضح رہے کہ راکھی ساونت ایک دو روز قبل عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت پہنچی ہیں۔
Pakistan Image