راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھول دیے گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی دارالحکومت کے راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافے کے سبب اسپل ویز کھول دیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750 فٹ تک پہنچ گئی تھی، اسسٹنٹ کمشنر نیلور معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو نشیبی ایریاز اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسپل ویز کھلنے سے کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *