راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،پل وے کھول دیئے گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج ) راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد سپل وے کھول دیئے گئے۔ راول ڈیم کے سپل وے کھولنے سے 30 منٹ پہلے سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کا کہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انتظامیہ نے راول ڈیم کے سپل وے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی کہ دریا اور ندی نالوں کی طرف جانے سے اجتناب کریں۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ذرائع سے رابطہ کریں، نشیبی علاقوں سے مال مویشی وقتی طور پر محفوظ مقام پر لے جائیں تاکہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *