راولپنڈی میں میٹرو بس سروس ایک مرتبہ پھر بند کردی گئی

راولپنڈی(پاکستان امیج)میٹرو بس ٹریک کا کام سست روی کا شکار ہونے سے راولپنڈی سیکشن پر سروس ایک مرتبہ پھر بند کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق راولپنڈی صدر سٹیشن تا فیض آباد تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل بھی 6 روز میٹرو بس ٹریک کی مرمت کے باعث بند کی گئی تھی، آئے روز میٹرو بس سروس بند ہونے سے شہری پریشان ہیں۔

دوسری جانب، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر سے میڑو بس سروس معمول کے مطابق آپریشنل رہے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *