راولپنڈی میں ایک فلیٹ میں’پارٹی‘ کے دوران فائرنگ، لڑکی جاں بحق، شناخت بھی ہوگئی

راولپنڈی (پاکستان امیج) تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں موجود ایک فلیٹ میں رات گئے ہونیوالی فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نجی فلیٹ میں رات گئے وقار نامی شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت ’حنا خان‘ کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس حکام کاکہنا تھاکہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور یہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس پارٹی کا اہتمام کس نے کیا تھا اور کون کون شریک تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *