راولپنڈی: موٹروے ایم-1 پر خوفناک ٹریفک حادثہ، مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر جاں بحق

راولپنڈی (پاکستان امیج)راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی موٹروے ایم-1 پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں مکینیکل خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے جا گری۔ حادثے میں سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی جاں بحق جبکہ ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا۔

موٹروے پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار

اسلام آباد(پاکستان امیج) اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کا بجٹ کے خلاف شاہراہ دستور پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email