راولپنڈی: عمران خان ایک بار پھر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل

راولپنڈی(پاکستان امیج)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا، جہاں انہیں 28 اپریل کو چوتھا انٹرا وٹریئل انجکشن لگایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طریقہ کار سے قبل ماہر امراضِ چشم نے انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا جبکہ آپٹیکل کوہرینس ٹوموگرافی میں بہتری کے آثار بھی ظاہر ہوئے۔

پمز کے مطابق تمام طبی احتیاطی تدابیر کے تحت مائیکروسکوپی گائیڈنس میں انجکشن لگایا گیا اور یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر کامیابی سے مکمل ہوا۔

علاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی حالت مستحکم رہی اور قبل، دوران اور بعد میں ان کے وائیٹلز نارمل رہے۔

بعد ازاں انہیں ضروری ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *