اسلام آباد / راولپنڈی(پاکستان امیج) سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ٹریک کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔
ٹریک ٹوٹنے سے میٹرو بس روٹ میں بڑا شگاف پڑ گیا جبکہ ٹریک میں دراڑیں پڑنے سے بڑے بڑے پتھر بھی زمین پر آگرے۔
واضح رہے کہ 2ارب سبسڈی کے باوجود میٹرو بس ٹریک مجموعی طور پر خستہ حالی کا شکار ہے اور جگہ جگہ گھڑے پڑ گئے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Pakistan Image