راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش اور برفباری ، سردی کی شدت بڑھ گئی

راولپنڈی(پاکستان امیج)جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کئی شہروں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد ، لاہور ، میانوالی ، شیخوپورہ سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شانگلہ ٹاپ، الپوری، پیر خانہ ،امنوی ، داموڑئی ٹاپ میں بروادی نیلم کے زیریں علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔

برفباری اور بارش کے باعث نیلم سمیت بالالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 14، کالام منفی 3، پارا چنار اور سکردو میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *