راولا کوٹ کے قریب مسافروں سے بھری بس کھائی میں جا گری، 4 مسافر جاں بحق، 10 شدید زخمی

راولا کوٹ(پاکستان امیج)راولا کوٹ کے قریب مسافروں سے بھری بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر بس کھائی گلی سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ شاہراہ غازی ملت پر گوئیں نالہ کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی رہائشیوں نے زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی تاہم امدادی ٹیموں نے پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کی کارروائی مکمل کی۔ حادثے کی ابتدائی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *