رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنیکا حکم

گوجرانوالہ(پاکستان امیج ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹائون میں درج مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے، مقدمہ 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے روز درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر میں کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔پولیس نے رانا ثنا اللہ سے متعلق مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کرایا تھا، پولیس نے رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔

عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کو طلب کیا تھا تاہم طلب کرنے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *