رانا ثناءاللہ کے ڈیرہ پر حملہ، توڑ پھوڑ،آفس تباہ کرنے اور ہوئی فائرنگ پر36 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (پاکستان امیج )فیصل آباد میں سابق وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کے ڈیرہ پر حملہ کرنے کے الزام میں 36 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔سما نے بتایا کہ ایف آئی آر کے مطابق سمندری روڈ پر 9 فروری کو رات ساڑھے 9 بجے کے قریب ملزمان ڈیرہ پر آئے اور رکشہ پر ڈیک اونچی آواز میں چلانا شروع کردیا اور منع کرنے پر مسلح ملزمان نے ڈیرہ میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔ملزمان نے رانا ثناءاللہ کے آفس کو مکمل تباہ کرتے ہوئے ڈیرہ پر موجود افراد کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نے 16 نامزد اور 20 ناملوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *