رام چرن کا ہمشکل جنونی مداح جھانوی کپور پر جھپٹ پڑا، ویڈیو وائرل

ممبئی (پاکستان امیج)بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک تقریب کے دوران خوفزدہ حالت میں دیکھی جا سکتی ہیں، اور یہ منظر مداحوں سمیت صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فلم ’پیڈی‘ کی پروموشنل تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں اداکار رام چرن اور جھانوی کپور اپنی آنے والی تیلگو فلم کی تشہیر میں مصروف تھے۔ اسی دوران ایک مداح جذبات میں حد سے بڑھ گیا اور سیکیورٹی حصار توڑ کر اچانک اداکاروں کے قریب پہنچ گیا، جس سے موقع پر افراتفری پھیل گئی۔

رپورٹس کے مطابق رام چرن سے مشابہت رکھنے والے جنونی مداح نے سیکیورٹی کو چکمہ دے کر اسٹیج کی جانب بڑھا اور اداکاروں تک پہنچنے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں اور فلورنس سے تعلق رکھنے والے گیمبیا کے ایم ایم اے فائٹر کیون کنٹا نے فوری ردعمل دیتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔ اس دوران جھانوی کپور واضح طور پر گھبراہٹ اور خوف کی کیفیت میں دکھائی دیں۔

بعدازاں اس مداح کو رام چرن سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی، جہاں وہ اداکار کے قدموں میں بھی گرگیا، تاہم اس پورے واقعے کے دوران سب سے زیادہ توجہ جھانوی کپور کے ردعمل نے حاصل کی، جو اس اچانک صورتحال سے شدید پریشان اور خوفزدہ نظر آئیں۔

واضح رہے کہ فلم ’پیڈی‘ 4 جون کو ریلیز کی جا رہی ہے، جس کی ہدایت کاری بوچی بابو ثنا نے کی ہے۔ فلم میں رام چرن اور جھانوی کپور کے ساتھ شوا راجکمار، جگپتی بابو، دیویندو اور بومن ایرانی بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پہلی فلم کے بولڈ مناظر پر والدین کا ردعمل کیا تھا؟ کنگنا رناوت کا برسوں بعد انکشاف

ممبئی (پاکستان امیج)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email