راشمیکا مندانا کا بوائے فرینڈ کون ہے؟ رنبیر کپور نے نام بتادیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ سپر سٹار رنبیر کپور نے اداکارہ راشمیکا مندانا اور وجے دیورا کوندا کے درمیان تعلقات کی تصدیق کردی۔

رنبیر کپور اور راشمیکا مندانا اپنی نئی فلم ’انیمل‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ کو ’ارجن ریڈی‘ اور ’انیمل‘ میں سے ایک پسندیدہ اداکار کو چننے کا کہا گیا تو رنبیر نے راشمیکا سے وجے اور خود میں سے بہتر اداکار کو چننے کا مشورہ دیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے وجے کو فون کرنے کی کوشش کی تو رنبیر نے کہا کہ راشمیکا کو فون ملانے دیں کیوں وجے راشمیکا کی کال ضرور پک اپ کریں گے۔رنبیر کپور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سندیب وانگا کی راشمیکا سے پہلی ملاقات ’ارجن ریڈی‘ کی کامیابی کی خوشی میں پارٹی کے موقع پر وجے کے گھر میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ راشمیکا مندانا اور وجے دیورا کوندا کے درمیان تعلقات کی خبریں اکثر میڈیا کی زینت بنتی ہیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *