راحت فتح علی خان اور سنجے دت کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

لندن(پاکستان امیج)مشہور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی ایک کنسرٹ کے دوران ملاقات ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ ویڈیو راحت فتح علی خان کے دبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے بیک اسٹیج کی ہے جہاں سنجے دت بھی موجود تھے۔ اس ویڈیو میں دونوں شخصیات کو خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے بات کرتے اور دوبارہ ملاقات کا منصوبہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

راحت فتح علی خان نے یہ ویڈیو اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دونوں فنکاروں کی محبت اور ایک دوسرے کیلئے عزت و احترام کو دیکھا جاسکتا ہے۔

راحت فتح علی خان اپنی کلاسیکل موسیقی اور بہترین گائیکی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں انہوں نے اپنی موسیقی کے ذریعے عالمی سطح پر ایک خاص مقام حاصل کیا ہے۔

ان کا مشہور گانا ’ضروری تھا‘ پہلا پاکستانی گانا تھا جس نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کیا۔ راحت فتح علی خان نے کئی ہٹ گانے، غزلیں اور قوالیاں گائیں ہیں، اور ان کے فیس بک پر 8.2 ملین فالوورز ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ستارے بھی راحت فتح علی خان کی گائیکی اور شخصیت کی بے حد تعریف کرتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *