راجہ ریاض کا صدر پر دباؤ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کا الزام

اسلام آباد (پاکستان امیج)سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے دباؤ کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، صدر نے خط میں الیکشن کی تاریخ مقررہ نہیں کی بلکہ رائے کا اظہار کیا۔

راجہ ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، جس سے متعلق انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن سے متعلق تجاویز دیں، وہ انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں انتخابات سے متعلق تجاویز کیلئے بلایا تھا، ملاقات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تا حال تاریخ نہیں دی، انہوں نے آر او عدلیہ سے لینے کی تجاویز دی ہیں۔

سابق قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کس پارٹی سے الیکشن لڑوں گا، اس کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *