لاہور(پاکستان امیج)مقبول ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کی سوشل میڈیا پر طویل غیر موجودگی نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جو ان کی خیریت جاننے کے لیے مسلسل تبصرے کر رہے ہیں۔
ڈان نیوزکے مطابق رابعہ بٹ پاکستان کی باصلاحیت سپر ماڈل اور اداکارہ ہیں، جنہوں نے ’آنگن‘، ’پہلی سی محبت‘، ’جیون نگر‘، ’یہ دل میرا‘ اور دیگر ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
حال ہی میں ان کی اداکاری کو ’جیون نگر‘ میں بہت سراہا گیا، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا سے غائب ہو گئیں، ان کے انسٹاگرام پر تقریباً 10 لاکھ فالوورز ہیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت کے بعد مداحوں کو احساس ہوا کہ اداکارہ رابعہ بٹ بھی کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر غیر فعال ہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ دسمبر 2024 میں کی تھی۔
مداح ان کی انسٹاگرام پوسٹس پر جا کر تبصرے کر رہے ہیں اور ان کی خیریت دریافت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پچھلی دو عیدوں سے ان کا انتظار کر رہے ہیں، پلیز انسٹاگرام پر کچھ پوسٹ کریں۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد سے انہیں اداکارہ کی بہت فکر ہو رہی ہے۔
بعد ازاں کئی مداحوں نے مشی خان، ماورا حسین، سونیا حسین اور یاسر حسین کو ان کی انسٹاگرام پوسٹس پر ٹیگ بھی کیا تاکہ وہ رابعہ بٹ سے رابطہ کر سکیں۔
مداحوں کے بے شمار پیغامات کے بعد رابعہ بٹ کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آکر وضاحت دینی پڑی۔
انہوں نے لکھا کہ جن سب کو میری فکر ہے، یہ پیغام اُن کے لیے ہے، شکریہ ان سے رابطہ کرنے کے لیے، وہ زندگی کے ایک سفر پر ہیں اور اس وقت اس بارے میں بات نہیں کر سکتی۔
اداکارہ نے لکھا کہ اگر وہ چیز ملی جس کی تلاش ہے تو وہ ضرور مداحوں کو بتائیں گی اور اگر نہ ملی تو بھی سمجھ آ جائے گا، لیکن دونوں صورتوں میں چیزیں ویسی نہیں رہیں گی جیسی تھیں۔رابعہ بٹ نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image