رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب

لاہور (پاکستان امیج) رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایاکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کےخصوصی ٹاسک پر رائیونڈ سے 2سال قبل اغوا ہونے والی 13سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ ممتاز حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی 2سال قبل اپنے بھائیوں سے لڑ کر کراچی چلی گئی تھی، تاہم اس کے والد نےاپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں درج کروایا تھا۔
بچی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے، جس کے اہل خانہ نے بچی کی بہ حفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *