رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں جیب تراشی کرنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار

لاہور(پاکستان امیج )لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع میں جیب تراشی کرنے والے6 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو ناکہ بندی کے دوران گرفتارکیاگیا ہے۔پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ہونے والے گروہ میں پانچ ملزمان کا تعلق پشاور جبکہ ایک کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے چوری شدہ موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *