رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاکستان امیج)ایف آئی اے نے رؤف حسن کے 10روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، وکیل صفائی نےرؤف حسن اور دیگر کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو سننے کے بعد رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایف آئی اے نے رؤف حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کردیا، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت پیش ہوئے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں،ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہو گی، ایف آئی اے کیس میں 30روز تک جسمانی ریمانڈ کیا جا سکتا ہے،وکیل لطیف کھوسہ نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کردی۔

وکیل صفائی علی بخاری نے کہاکہ مقدمے میں تحریر شدہ وقت پر وقوعہ ہوا ہی نہیں،وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے کہاکہ ایک ملزم کے کہنے پر مقدمے میں رؤف حسن کو نامزد کیا گیا، تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کی ڈیوائسز ، موبائل ایف آئی اے کے پاس ہیں،واٹر چلر بھی تحریک انصاف کے دفتر سے اٹھا کر لے گئے،ایسا معلوم ہو رہا ہے جیسے بھارت نے حملہ کردیا اور سب کچھ ساتھ لے گئے،رہا کئے جانے والے تحریک انصاف کے کارکنان کو خالی ہاتھ چھوڑا۔

ایف آئی اے نے رؤف حسن کے 10روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، وکیل صفائی نےرؤف حسن اور دیگر کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی، لطیف کھوسہ نے کہاکہ سوشل میڈیا پروپیگنڈا کرنے پر کسی سکیورٹی ایجنسی نے پی ٹی آئی کے خلاف موقف اختیار نہیں کیا، تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی سے زیادہ محب وطن کوئی نہیں۔

وکیل صفائی علی بخاری نے کہاکہ رؤف حسن کا سوشل میڈیا سے کوئی تعلق ہی نہیں،تحریک انصاف کا کیا سٹیٹس ہے؟سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کوئی ایسا سوال نہیں بنتا، رؤف حسن کو اغوا کیا گیا، قاتلانہ حملہ بھی حال ہی میں کیاگیا۔جب کوئی ثبوت ہی نہیں تو 10دن کاریمانڈ مانگنے کی کیا ضرورت ہے؟رؤف حسن کینسر کے مریض رہے ہیں، ایک پڑھی لکھی فیملی سےتعلق رکھتے ہیں،ایف آئی اے نے گزشتہ 24گھنٹوں میں کیا تفتیش کی؟ کچھ بھی نہیں،کیا موبائل فون استعمال کرنا جرم ہے؟ کیا رؤف حسن نے کچھ ٹوئٹ کیا؟رؤف حسن سے کوئی بم برآمد نہیں ہونا، سوشل میڈیا کی بات ہورہی ہے،سب کو معلوم ہے کیس کی کیا حیثیت ہے، صرف ذلیل کرنا مقصد ہے،پیکا ایکٹ میں ترمیم آ چکی ہے، میں ہر قسم کی ضمانت دے سکتا ہوں۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ جسٹس بابرستار نے تمام اداروں سے آڈیو ریکارڈنگ کرنے پر جواب طلب کیا، میری اور بشریٰ بی بی کی کال ٹیپ کی گئی جس پر ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو سننے کے بعد رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *