رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایف آئی اے کی رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کےرہنما رؤف حسن و دیگر ملزمان کو 2روز کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا ،رؤف حسن و دیگر ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی خصوصی عدالت پیش کیا گیا،وکیل علی ظفر نے کہاکہ رؤف حسن و دیگر کا 7روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے،رؤف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں ، چیک کرایا جائے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے مزید 5روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت نے رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *