بہاولپور(پاکستان امیج) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کے اندرونی اختلافات کی تردید کردی ،کہتے ہیں ٹیم متحد ہے، کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں۔
بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی لڑائی نہیں ہوئی، کرکٹ دشمن کہانیاں اڑا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپنر نے گزشتہ میچ میں کمال کی کارکردگی دکھائی ہے۔ فخر زمان کو شاندار پرفارمنس پر 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میری بابر اعظم سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، میری نیک خواہشات کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، میں اپنے کرکٹرز کے ساتھ مشاورت کر کے چلتا ہوں۔
ذکا اشرف نے یہ بھی کہا کہ میں نے انضمام الحق کو ملاقات کےلیے بلایا تھا، انہوں نے آنے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا۔انضمام الحق اچھا کرکٹر تھا، ملک کےلیے اُس نے اچھا کام کیا اور ٹیم کی موجودہ کارکردگی کے حوالے سے اپنا استعفیٰ دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی سٹے بازی میں شامل نہیں، ٹیم میں تبدیلیوں سے متعلق ورلڈکپ کے بعد ٹیکنیِکل ٹیم سے مشاورت ہوگی۔
Pakistan Image