کراچی (پاکستان امیج) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا نے الیکشن ٹربیونل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں، دوران سماعت عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
یاد رہے کہ اپیلٹ کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی اپیلیں مسترد کر دی تھیں، ریٹرننگ افسران نے این اے 223 بدین، پی ایس 70، پی ایس 71 اور 72 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔
Pakistan Image