ڈیرہ اسماعیل خان (پاکستان امیج)ذخیرہ اندوزں کیخلاف آپریشن کے دوران چینی کے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کر کے چینی کے 5 ہزارسے زائد بیگ برآمد کر لیے ہیں۔
اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نےراجن پور کے علاقے بیٹ سونترا میں گودام پر چھاپے کے دوران 8 سو بوریاں ضبط کی ہیں ۔
انتظامیہ نے گودام سیل کر کے ملوث افراد کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
Pakistan Image