ممبئی (پاکستان امیج)کبھی سوشل میڈیا پر یہ بحث عروج پر تھی کہ کپل شرما اپنے شو کی ایک قسط کا کروڑوں روپیہ وصول کرتے ہیں تو آج کل یہ معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ ’دی کپل شرما شو‘ کا لائیوشوٹ دیکھنے والوں سے ٹکٹ کے نام پر پیسے لیے جاتے تھے۔ لیکن اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آ یا ہے اور یہ انکشاف کپل نے خود کیا ہے ۔
حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پر یہ افواہ سامنے آئی کہ دی کپل شرما شو کے ٹکٹ کی قیمت 4999 بھارتی روپے ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرشو کے ایک پرستار نے ایک اشتہار شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ”دی کپل شرما شو لائیو دیکھنے والوں کو مفت کھانا دیا جاتا ہے جب کہ اس شو کے ایک ٹکٹ کی قیمت 4999 روپے ہے’۔
اس ٹوئٹ پر کپل شرما نے اپنے شو کی ٹکٹوں سے متعلق پھیلی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جناب یہ ایک فراڈ ہے، ہم اپنے ناظرین سے لائیو شوٹ دیکھنے کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیتے، براہ کرم اس قسم کے فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔ شکریہ‘۔
خیال رہے کہ “دی کپل شرما شو “رواں سال جولائی کے مہینے سے بند ہو چکا ہے ۔
Sir it’s a fraud. we never charge our audiences a single penny to see the live shoot, pls beware of these kind of fraud people 🙏 thank you https://t.co/j2DN2Ijo9X
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) September 13, 2023
Pakistan Image