دیگر ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے، پی سی بی نے بھارت کے آنے سے انکار پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے چیمپئنزٹرافی کیلئے بھارت کے آنے سے انکار پر حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پی سی بی نے پاکستانی حکومت کے سخت موقف سے آگاہ کردیا،خط میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بھی دریافت کیں،

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ دیگر ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے،چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی ہوگا، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے بغیر بھی پاکستان چیمپئنزٹرافی کرا سکتا ہے،بھارت کی جگہ کسی اور ٹیم کوبھی بلوایا جا سکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *