دین اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبریں، اداکارہ غنا علی نے وضاحت جاری کردی

کراچی(پاکستان امیج)معروف ماڈل و اداکارہ غنا علی نے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت دے دی۔

غنا علی کے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبریں 28 مارچ کو اس وقت پھیلیں جب ان کی انسٹاگرام سٹوری میں انڈسٹری کو الوداع کہنے کی سٹوری شیئر کی گئی۔ اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ وہ خدا کے احکامات اور مذہب کی خاطر شوبز چھوڑ رہی ہیں، مداح انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

غنا علی کی انسٹاگرام سٹوری وائرل ہوئی تو انہوں نے ایک اور وضاحتی سٹوری شیئر کردی اور بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں۔

اداکارہ نے وضاحتی سٹوری میں لکھا کہ شوبز چھوڑنے کی سٹوری ان کے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی،اسے سچ نہ سمجھا جائے، وہ شوبز نہیں چھوڑ رہیں۔

غناعلی نے لکھا کہ یہ سچ ہے کہ ابھی وہ انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں لیکن مستقبل میں اپنے اہل خانہ کو سنبھالنے اور وقت دینے پر زیادہ توجہ دیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

غنا علی شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد سکرین سے دور ہیں، البتہ وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں،وہ ٹی وی شوز اور دیگر شوبز تقریبات میں دکھائی دیتی ہیں، تاہم چند سال سے اداکاری کرتے نہیں دیکھا گیا۔

غنا علی نے 2015 میں اداکاری کا آغازکرنے کے بعد ڈراموں سمیت تھیٹرز میں بھی کام کیا جبکہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے 17 مئی 2021 کو کراچی کے کاروباری شخص عمیر گلزار سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں اسی سال نومبر میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جنوری 2023 میں ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *