دہشتگردی مقدمات: زرتاج گل اور عامر مغل کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (پاکستان امیج) انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمات میں زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے زرتاج گل، عامر مغل کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی جانب سے سردار مصروف عباسی ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت ملزمان کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
عدالت نے زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے زرتاج گل کی ضمانت میں 25 اکتوبر اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *