دھوکا دہی کیس؛ فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد(پاکستان امیج)دھوکا دہی کیس میں عدالت نے فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا،جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے فیصلہ سنا یا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی پولیس نے دھوکا دہی کیس جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر فوادچودھری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،فواد چودھری نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ مجھے کچھ وقت دیا جائے،جس پر عدالت نے کچھ دیر کیلئے وقفہ کردیا۔

وقفے کے بعد دوبارہ سماعت پر فوادچودھری نے کہاکہ میرے مقدمے میں کوئی گواہ نہیں ہے، تیسری پیشی پر بھی مدعی مقدمہ پیش نہیں ہوا،ہراساں کرنے سے متعلق میرے علم میں نہیں ہے،پھر گرفتار کرنا ہے تو کرلیں،عدالت ریکارڈدیکھ چکی ہے کہ مقدمہ کس طرح بنایا گیا ہے،عدالت جو حکم صادر کرے گی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے فوادچودھری کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *