دھوکا دہی کا مقدمہ: اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج

لاہور(پاکستان امیج)لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر اداکارہ کی ضمانت خارج کی ہے۔

اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی 2 ماہ کے لیے لی تھی۔

مدعی کا کہنا ہے کہ 2 ماہ گزرنے کے بعد بھی اداکارہ نے 25 لاکھ روپے واپس نہیں کیے اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔

عدالت نے اداکارہ کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے شریک ملزم کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *