دپیکا ایئر پورٹ پہنچیں تو وہاں فوٹو گرافر ان کیلئے کیا چیز لیے کھڑا تھا؟ویڈیو وائرل

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنے شوہر، اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچیں تو انہیں ایک فوٹو گرافر کی جانب سے خوبصورت سرپرائز ملا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پردیپیکا پڈوکون کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد دیپیکا پڈوکون اور اپنی گاڑی سے اتر کر اندر جانے لگتی ہیں تو ایک فوٹوگرافر آکر اُنہیں کیک پیش کرتا ہے اور سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہے۔

فوٹوگرافر کی جانب سے غیر متوقع طور کیک کی پیشکش اور سالگرہ کی مبارکباد ملنے پر دیپیکا پڈوکون خوش ہو گئیں۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اتنا خوشگوار سرپراز دینے پر فوٹوگرافر کا شکریہ ادا کیا اور اس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین کی جانب سے دیپیکا اور رنویر کے حسنِ سلوک کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *