اسلام آباد(پاکستان امیج)دو روز کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ.سبزیاں اور پھل عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر سبزیوں اور فروٹ پر پڑنے لگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں، حکومت نے پیٹرول پر 10 روپے 68 پیسے اور ڈیزل پر 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر ایڈجسٹمنٹ ڈال دی۔
پیٹرول بڑھنے کی سمری 16 روپے لیکن اچانک 26 روپے کیسے بڑھ گئے؟ہوشربا اضافے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں، حکومت نے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی رقم پیٹرولیم مصنوعات پر ڈال دی۔
پیٹرول پر 10 روپے 68 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل پر 4 روپے 68 پیسے فی لٹر ایڈجسٹمنٹ ڈالی گئی ہے۔ پیٹرول پر عائد ٹیکس 125.25 روپے اور ڈیزل پر 95.45 روپے فی لیٹر ہوگیا،پٹرول کی اصل قیمت 206.13 روپے اور ڈیزل کی 233.73 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔
پیٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے اور ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر ہے۔حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز اور او ایم سی مارجن میں بھی مزید اضافہ کردیا، جس کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 252 روپے 13 پیسے بنتی ہے۔
Pakistan Image