کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں ٹوٹا، البتہ دوسروں کے دل توڑنے کے سوال پر اداکارہ شرما گئیں اور ان کے شرمانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ڈان نیوز کے مطابق حال ہی میں نازش جہانگیر ساتھی اداکار خوشحال خان کے ساتھ مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی آنے والی رومانوی مزاحیہ فلم پوپی کی ویڈنگ سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔دوران پروگرام خوشحال خان نے بتایا کہ انہیں یک طرفہ محبت اچھی لگتی ہے، کیوں کہ اس میں محبت کرنے والے شخص کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ جس سے محبت کرتے ہیں اس متعلق جتنا اور جیسے چاہیں سوچیں۔
اداکار نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہیں مستقبل کا علم نہیں کہ وہ پسند کی شادی کریں گے یا گھر والوں کی مرضی سے کریں گے،اسی دوران جب نازش جہانگیر سے دل ٹوٹنے کا پوچھا گیا تو انہوں نے بھی کہا کہ ان کا دل بھی کبھی نہیں ٹوٹا اور اسی وجہ سے ہی آج وہ زندہ ہیں اور پروگرام میں موجود ہیں تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی کا دل توڑا تو وہ اداکارہ شرما گئیں اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘کوبھیجنے کی تیاریاں مکمل، مشن کہاں سے اور کس وقت خلا ءمیں بھیجا جائےگا؟ جانیے
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ارینج میریج کریں گی۔اسی پر انہوں نے واضح کیا کہ اگر انہیں کوئی لڑکا پسند آگیا تو ان کے گھر والے اس پر راضی ہوجائیں گے لیکن اگر ان کے اہل خانہ نے پہلے لڑکا دیکھ لیا تو بھی وہ گھر والوں کی پسند پر رضامند ہوجائیں گی۔
Pakistan Image