دوسرا ٹیسٹ ، شاہین شاہ آفریدی کا بیان بھی آگیا

لاہور (پاکستان امیج ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے، کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر بہت مایوسی ہوئی ہے تاہم میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے جس کا فائدہ ٹیم کو میچ میں فتح کی صورت میں ملے گا۔

اپنے ایک انٹرویومیں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ آسٹریلوی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کو دوسرے میچ میں شکست دیکر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے خلاف سیریز میں واپسی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *