دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان شاہینز کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، سعود شکیل کپتان مقرر

کراچی(پاکستان امیج)کرکٹ پاکستان نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔

نوجوان ٹیم کی قیادت سعود شکیل کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، ساجد خان، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔

ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت سنبھالیں گے۔ یہ دورہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس اسکواڈ کا انتخاب مستقبل کے لیے ٹیلنٹ کی نشوونما کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف یہ سیریز نہ صرف نئے کھلاڑیوں کے لیے ایک چیلنج ہوگی بلکہ یہ پاکستانی کرکٹ کے مستقبل کے لیے بھی اہم ثابت ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *