دورہ آسٹریلیا کیلئے فاسٹ باولر محمد عباس کو سکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا ؟ وہاب ریاض نے بتا دیا

لاہور(پاکستان امیج )دورہ آسٹریلیا کیلئے فاسٹ بولر محمد عباس کو 18 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر چیف سلیکٹر کا بیان سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے فاسٹ بولر محمد عباس پر حسن علی، خرم شہزاد اور میر حمزہ کو ترجیح دینے کے فیصلے کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم منتخب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عباس اچھے بالر ہیں اور انکی کاؤنٹی کرکٹ میں پرفارمنس شاندار رہی ہے جس پر نظر رکھی ہوئی ہے، ہم نے آسٹریلوی کنڈیشنز کو ذہن میں رکھا کیونکہ وہاں زیادہ اچھال اور ریورس کرتا اور حسن علی زیادہ کارگر ثابت ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عباس نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 25 ٹیسٹ میچوں میں 23.02 کی اوسط اور 2.42 کی اکانومی کے ساتھ 90 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ فاسٹ بولر نے سال 2021 میں آخری ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *