دورہ آسٹریلیا پربابراعظم کونسا اہم ترین ریکارڈ بنا سکتے ہیں؟ شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری

لاہور (پاکستان امیج) دورہ آسٹریلیا کے دوران کئی پاکستان پلئیرز نے اپنے انفرادی ریکارڈز بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے کیریئر میں کئی ریکارڈز بنانے والے بابر اعظم کے کندھوں سے کپتانی کا بوجھ اتر چکا، ان کیلیے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز کا ہدف عبور کرنے کا موقع ہوگا، اس کیلیے انہیں مزید 228 رنز درکار ہیں۔

تیز ترین ہزار رنز بنانے والے ایشیائی بیٹر کا ریکارڈ سعود شکیل کی دسترس میں ہے، ونود کامبلی نے 14 اننگز میں یی سنگ میل عبور کیا تھا، سعود شکیل نے 13 اننگز میں 875 رنز بنائے ہیں، اسی طرح نعمان علی کو وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے کیلیے 3 شکار درکار ہیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹرز نے تربیتی کیمپ کیلیے رپورٹ کردی، امام الحق اور فہیم اشرف شادی کی وجہ سے رخصت پر ہیں، حسن علی اور وسیم جونیئر جمعہ کے روز جوائن کریں گے۔

دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم نے 14 دسمبر سے 7 جنوری تک 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے،اس دوران فتح کا مشکل مشن مکمل کرتے ہوئے ورلڈکپ میں ناکامیوں کے داغ مٹانے کی کوشش ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *