دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت، عدالت میں یو ایس بی میں کیا چیز چلا دی گئی ؟ جانئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں خاور مانیکا کا ماضی میں بشریٰ بی بی کے بارے میں دیا گیا بیان چلادیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے اور کیس سے متعلق یو ایس بی عدالت میں جمع کروائی، سیشن عدالت نے عدالتی عملے کو یو ایس بی چیک کر نے کی ہدایت کی۔

عدالت میں عثمان گل کا کہناتھا کہ خاور مانیکا نے تین بار بشریٰ بی بی کو طلاق دی ، پھر کیا رہ گیا ؟اگر خاور مانیکا نے طلاق دے دی تو پھر رجوع کا حق ختم ہو گیا۔عدالت میں خاورمانیکا کی جانب سے ماضی میں بشریٰ بی بی سے متعلق دیا گیا بیان چلایا گیا ، عثمان گل نے کہا کہ خاور مانیکا نے بیان میں کہا میری سابقہ اہلیہ دنیا کی پاک خاتون تھیں، عدالت نے کہا ملزم نے چارج شیٹ پر دستخط نہیں کیئے ، جبکہ دستخط ہوئے، جوڈیشل آرڈر بھی مناسب نہیں ، بتایا گیا بشریٰ بی بی عدالت کو اطلاع کے بغیر واپس چلی گئیں، بشریٰ بی بی کی استثنیٰ کی درخواست ، ہسپتال کا میڈیکل بھی ساتھ لگایا، ٹرائل میں قانونی تقاضے پورے ہوئے اور نہ ملزمان کو شفاف ٹرائل کا حق دیا گیا ، صبح دس بجے سماعت شروع ہوئی، رات ساڑھےگیارہ بجے عدالت نے حتمی دلائل کا حکم دیدیا، دوران ٹرائل وکلا جیل میں بغیر کھائے پیئے دلائل دیتے رہے۔

عدالت میں کیس کے گواہ مفتی سعید کا عدت سے متعلق بیان بھی چلایا گیا ، سلمان اکر راجہ نے ٹرائل کورٹ میں مفتی سعید پر کی گئی جرح بھی پڑھی، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارے خلاف ٹرائل میں ہر کام جمعہ کو شروع ہو تا تھا ، ہفتے کو فیصلہ آجا تا تھا ، مفتی سعید نے کہا مجھ سے عون چوہدری نے رابطہ کیا ، مفتی نے کہا پچھلے اور نئے کیس میں بھی عون چوہدری نے مجھ سے رابطہ کیا ، نکاح اور عدت سے متعلق میرا بیان وہی ہے جو دیا،

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *