کراچی(پاکستان امیج) اداکارہ مریم انصاری نے اپنے حمل کے آخری دنوں کے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر حیرانی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے چند ماہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو امید سے ہونے کی خبر دی تھی اور ساتھ ہی بے بی بمپ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔اداکارہ کی پوسٹ میں مداحوں نے بھی مبارک باد کے کمنٹس کیے جب کہ بعض لوگوں بولڈ فوٹو شوٹ پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اسی حوالے سے اداکارہ مریم انصاری نے ویڈیو پیغام میں حیران ہوتے کہا کہ اوہ میرے خدا، اپنی حمل کی تصاویر پر بہت زیادہ نفرت بھرے پیغامات پڑھے، میں اب کیا کہوں؟
انہوں نے کہا کہ میری پروفائل ہے، میری مرضی، میرا بچہ بھی ہوگیا، میری مرضی میں کچھ بھی پوسٹ کروں، اگر آپ کو نہیں پسند تو مجھے فالو مت کریں۔انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کب سے حاملہ ہونا بدتمیزی، بے غیرتی اور بے حیائی ہوگئی ہے، آپ بھی ایسے ہی پیدا ہوئے تھے، اس میں شرم محسوس کرنے والی کیا بات ہے؟
Pakistan Image