کراچی (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ میرا فوری دوبارہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا ہے کہ عوامی رائے ہی تسلیم نہیں ہو رہی، ساری دنیا میں ہمارا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیورٹ سیاسی جماعت وہ ہے جو میں نے اپنے ہاتھوں سے بنائی تھی۔
Pakistan Image