دنیا ڈیجیٹل ہوسکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ پنجاب میں کاروباری مراکز کی ڈیجیٹل نگرانی

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے شادی ہالز، مارکیٹس، فارم ہاؤسز اور بڑے فوڈ چینز کی نگرانی کے لیے کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ریونیو سے متعلق اجلاس میں کیا گیا جس میں صوبے کی ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید موثر بنانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ شادی ہالز سے لے کر ریسٹورنٹس، فوڈ چینز اور فارم ہاؤسز تک ہر سطح پر ہونے والے مالی لین دین کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ نگرانی کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ٹیکس کلیکشن کی ہفتہ وار رپورٹس پیش کی جائیں اور مختلف شعبوں کی مکمل میپنگ کی جائے۔ انہوں نے معیشت کو کیش کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف لے جانے پر زور دیتے ہوئے اس عمل کو تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کی ریونیو وصولی میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی وصولی 250 ارب روپے سے بڑھ کر 346 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ مالی سال 2026-27 کے لیے 528 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ اگر دنیا ڈیجیٹل نظام کی طرف جا سکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں۔ انہوں نے ٹیکس چوری پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ کیمرے اور ڈیجیٹل نظام دونوں نگرانی کریں گے اور جعلی رسیدیں جاری کرنے یا سیلز چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *